اثاثے چھپانے کا الزام، الیکشن کمشن نے کیپٹن صفدر سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کیخلاف دائر پٹیشن پر ان سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی ہے۔وزیر اعظم کے داماد کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار نوبزادہ صلاح الدین نے مریم نواز کے اثاثے چھپانے کے الزام کے تحت نااہلی کی پٹیشن دائر کی ہے۔ اس موقع پر کیپٹن صفدر کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمشن کو کیپٹن صفدر کیخلاف پٹیشن کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار نوابزادہ صلاح الدین کے وکیل نے میڈیا کوبتایا کہ کیپٹن صفدر نے الیکشن کمشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا ہے اور اس وجہ سے انہوںنے اپنے خلاف دائر پٹیشن کا جواب جمع نہیں کرایا ہے۔ الیکشن کمشن نے اس شرط پر ان کی درخواست قبول کی ہے کہ آئندہ سماعت پر پٹیشن سے متعلق جواب داخل کریں گے۔ ہمارے الزامات ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...