چشتیاں (نامہ نگار)بارایسوسی ایشن چشتیاں کے صدر چوہدری نعمان یوسف سندھوایڈوکیٹ نے کہاہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا المناک واقعہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور سالمیت کے خلاف بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے وکلائ،صحافیوں ،سرکاری اہلکاروں اور دوسرے شہریوں کی شہادت قومی المیہ ہے جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی ذمہ داری بلوچستان کی صوبائی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے بارروم میں وکلاءکے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود وکلاء،عدالتوں ،ہسپتالوں میں سیکورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے۔ صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے المناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اجلاس کے دوران تعزیتی قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا کہ وکلاء،عدالتوں ،سرکاری اداروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ۔
”کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستانی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے“
Aug 10, 2016