سیالکوٹ:29کلینک سیل، عطائیوں کیخلاف چالان ڈرگ کورٹ بھجوادئیے

Aug 10, 2016

سیالکوٹ(نامہ نگار)محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے 29 کلینکوں کو سیل کردیا اور چالان بناکر ڈرگ کورٹ بھجوادیئے ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ کے مطابق سپیشل برانچ پولیس کی رپورٹس کی روشنی میں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹروں نے سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے علاقوں میں عطائیوں کے کلینکوں پر چھاپے مارے اور کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں قائم 32 عطائیوں کے خلاف کارروائی کے دوران29کلینکس کو سیل کردیا۔ ای ڈی اوہیلتھ کے مطابق سیل کئے جانے والے کلینکس کے عطائیوں کے خلاف چالان مکمل کرکے انہیں سماعت کیلئے ڈویژنل ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ بھجوادیا ہے جہاں انہیں سزائیں ہونگی ۔

مزیدخبریں