ناگاساکی(صباح نیوز)امریکہ کے جاپانی شہر ناگاساکی میں امریکی ایٹمی بم حملے کو 71سال مکمل ہوگئے ۔ اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں جاپانی وزیر اعظم سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔ جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکہ کے ایٹمی حملے کے ہولناک واقعے کو 71 سال ہوگئے ۔ سالانہ تقریب میں شہر کے میئر اور جاپانی وزیر اعظم شنزوابے نے متاثرین کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ دو ماہ قبل امریکی صدر باراک اوباما نے ہیروشیما کے دورے کے دوران امریکہ سمیت ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کو دنیا کو ان ہولناک ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چھ اگست 1945 کو ہیروشیما میں امریکی ایٹمی بم دھماکے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے 71سال مکمل، دعائیہ تقریب ،یادگار پر پھول چڑھائے گئے
Aug 10, 2016