سانحہ کوئٹہ پر جے آئی ٹی کی درخواست کرنے والے ڈی آئی جی منظور سرور کو ہٹا دیا گیا

Aug 10, 2016

اب ثناءاللہ زہری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس منظور سرور کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں پولیس افسران میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا جائیگا جبکہ محمد یامین کو سی پی او کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق منظور سرور چودھری نے عہدے سے ہٹائے جانے سے کچھ دیر قبل حکومت بلوچستان سے سانحہ کوئٹہ پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں