مقبوضہ وادی میں 35ویں روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری رہا ،موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی تعطل کا شکار ہے، بھارتی فوج کی درندگی کے باعث شہادتوں کی تعداد 70سے ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماں کی اپیل پر ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے .بھارتی فوج نے سرینگر،کپواڑہ، بٹ گام اور دیگر اضلاع میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کررکھا جس کے باعث وادی میں جیل میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔مسلسل کرفیو کے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث صورتحال انسانی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے. ہزاروں کشمیری کرفیو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تعداد70 سے ہوگئی ہے جبکہ 7 ہزار زخمی ہے ۔ادھر یورپی یونین نے کشمیرپرمذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت کی حمایت کردی ہے۔ یورپی یونین نے خط لکھ کر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔