انسانی اعضاءکی سمگلنگ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Aug 10, 2016 | 20:35

ویب ڈیسک

 ایف آئی اے نے انسانی اعضاءکی سمگلنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصاویر کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ان تصاویر میں ایک معصوم بچی کو ڈبوں میں پیک دکھایا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکاخیل کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس حوالے سے ٹھوس معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کرے۔ واضح رہے اس وقت پنجاب میں معصوم بچوں کے اغواءکیلئے گروہ سرگرم ہیں مگر اس گروہ کا مرکزی سرغنہ کون ہے، یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ایف آئی اے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی اس بارے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں