فیروز والا (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کھوڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور آصف ہلاک جبکہ کنڈیکٹر فیصل زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ مریدکے روڈ پر بس اور رکشہ کے درمیان تصادم میں رکشہ سوار نوجوان شہباز احمد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں تین افرادزخمی ہوگئے۔
ٹریفک حادثات میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق، 10 زخمی
Aug 10, 2017