نیسلے نے ویمن ایمپاورمنٹ پرنسپلز کی سی ای اواسٹیٹمنٹ پر دستخط کر دئیے

لاہور (کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صنفی مساوات اور اصولوں کی حمایت کرتے ہوئے ویمن ایمپاورمنٹ پرنسپلز کی سی ای او اسٹیٹمنٹ پر دستخط کردیئے۔ تقریب کا انعقاد اقوام متحدہ میں خواتین کی تنظیم کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ڈبلیو ای پی قابلِ غور نکات کا ایک مجموعہ ہے اور نیسلے جیسے کارپوریٹ اداروں کو صنفی مساوات یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ڈبلیو ای پی پر دستخط خود نیسلے پاکستان کے عزم کا برملا اظہار ہے نیسلے پاکستان نے اس اصولوں پر مبنی کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیسلے نے 2016 ءمیں "Lean In" سرکل کے لاہور چیپٹر کا آغاز کیا جو خواتین کو اظہار رائے کی آزادی دینے کی حوصلہ افزائی اور اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ خواتین کو قائدانہ پوزیشنز پر لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن