اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور روانگی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جی ٹی روڈ ریلی کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر اپنی مختلف آراء کا اظہا رکرتے رہے۔ لیگی جیالوں نے سوشل میڈیا پر ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اَپ لوڈ کیں۔