لاہور (صباح نیوز) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر نے کہا ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے بھرتی ہونے والی 582 مزید چارج نرسوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ حکومت کے اس اقدام سے سینکڑوں خاندانوں کو روزگار ملنے کے علاوہ مریضوں کا علاج معالجہ پہلے سے بہتر اور نگہداشت کا معیار بلند ہوگا۔
جنرل ہسپتال میں 582 مزید نرسوں نے چارج سنبھال لیا، نگہداشت کا معیار بلند ہوگا: پروفیسر غیاث النبی
Aug 10, 2017