قائداعظم نے صوبائیت، فرقہ واریت، ذات پات کے بت توڑ کر مسلمانوں کو یکجا کیا:مرزا اسلم

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن مرزا اسلم نے کہا ہے کہ قائداعظم نے صوبائیت، لسانیت، فرقہ واریت اور ذات پات کے بت توڑ کر مسلمانوں کوایک پلیٹ فارم پریکجا کردیا۔ہندواور مسلمان ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور یہی دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پاکستان عطیۂ خداوندی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں 70ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے لیکچر کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرزا اسلم نے کہا کہ علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔قائداعظم کی قیادت میں مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ۔انگریز اور ہندو مسلم لیگ کو مسلمانان برصغیر کی نمائندہ جماعت تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے ۔

ای پیپر دی نیشن