کیپ ٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ساتویں بار بھی ناکام ہو گئی۔اسپیکر پارلیمنٹ کے مطابق صدر جیکب زوما کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ایک سو ستتر اور تحریک کے خلاف ایک سو اٹھانوے ووٹ ڈالے گئے، پارلیمنٹ اسپیکر کے فیصلے پر ارکان پارلیمنٹ نے خفیہ ووٹنگ کی۔اس سے قبل صدر جیکب زوما کے خلاف چھ بار تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے۔