کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خو اتین کی سینئر رہنما کو نسلر بلدیہ عظمیٰ پروین بشیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میا ں نواز شریف کی لا ہور روانگی کیلئے اسلا م آباد سے نکا لنے والی تاریخ ساز ریلی مخالفین کیلئے نوشتہ دیوار ہے عوام کے سمندر نے ثابت کر دیا منتخب وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ درست نہیں تھا جسے قوم نے قبو ل نہیں کیا ہے پر وین بشیر نے نے کہا کہ مخا لفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ قوم کے منتخب وزیراعظم کو نا اہل قرار دلا کر وہ انہیں عوام کے دلو ں سے نکال دینگے یہ انکا خو اب تو ہو سکتا ہے حقیقت نہیں بن سکتا ۔میا ں نواز شریف کل بھی عوام کی دھڑکن تھے آج بھی ہیں اور آنے والے کل میں بھی رہیں گے مخالفین چاہئے جتنی سا زشیں کر لیں اپنے نا پاک مقاصد میں کبھی کا میا ب نہیں ہو نگے ۔