کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنرل منیجر پی آئی اے و نائب صوبائی کمشنرٹریننگ اینڈ پروگرام قمر شمیم نے کہا ہے کہ سیکریٹریز متعلقہ اضلاع میں اسکاﺅٹنگ کے فروغ کامنصوبہ مزید بہتر بنائیں اورگرلز، بوائز اور شاہین اسکاﺅٹس کو ایسی سماجی و تفریحی سرگرمیاں اور مشاغل مہیا کریں۔ جس سے اسکاﺅٹس نوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بننے میں مدد ملے۔جدید تربیتی سلیبس کے ذریعے اسکاﺅٹس کے تربیتی معیار کو عام فہم بنایا جائے۔یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاﺅٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی ائر پورٹ پر آل پاکستان پی آئی اے اسکاﺅٹس سیکریٹریز فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی سیکریٹری راشد امین ڈار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کراچی ،کوئٹہ،ملتان ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورپشاور سمیت (۳۱) ا ضلاع سے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ نائب صوبائی سیکریٹری شمس خان ، سیکرٹری پبلک ریلیشنز و چیف ایڈیٹر پیام اسکاﺅٹ سید محبوب قادری،سیکرٹری ایونٹس غلام قادر،سیکرٹری ٹریننگ محمد عثما ن ،صوبائی ٹریزرار ثنا ءاﷲ بزنجو نے صوبائی سیکرٹری وچیئر مین فورم راشد ڈار کی اجلاس میں معاونت کی۔سابقہ اجلاس کی پیش کردہ سفارشات کی منظوری اور مختلف سفارشات کی تیاری قومی سطح پر نوجوانوں کی تعمیرو ترقی سماجی سرگرمیوں میں اسکاﺅٹ ڈسٹرکٹس کا کردار اور ذمہ داریاں شامل تھیں۔