ممبئی(اے این این) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب کرنا شروع کردیا۔رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کے لیے تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے۔جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کو ہٹا دیا گیا ہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے۔
مغل