صارفےن کی تمام شکاےات کابلا امتیاز ازالہ کےا جائےگا، آئےسکو چےف

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الےکٹرک سپلائی کمپنی ( آئےسکو ) کے چےف اےگزےکٹو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئےسکو رےجن مےں اوورلوڈ نگ اور ٹرپنگ کی شکاےات کے خاتمے کےلئے ٹرانسفارمرز اپ گرےڈےشن کا کام جاری ہے اور آئےسکو رےجن کے اےسے علاقے جہاں اوور لوڈنگ کی وجہ سے بجلی کی بار بار ٹرپنگ کی شکاےات عام ہےں وہاںکے ٹرانسفارمرز کی اپ گرےڈےشن کےساتھ ساتھ نئے فےڈرز کے قےام کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ترجمان آئےسکو کےمطابق آئےسکو چےف باسط زمان احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی رےجن بھر کے فےلڈ افسران کو ہداےات جاری کےں تھےں کہ صارفےن کی تمام شکاےات بشمول لوولٹےج اور بجلی کی ٹرپنگ کی کا ازالہ کےا جائے اور صارفےن تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ےقےنی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائےں ، اسی سلسلے مےں راولپنڈی سرکل کے علاقے ائےرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی مےں نئے فےڈرز کی تعمےر کا کام تےزی سے جاری ہے اور اس نئے فےڈر کی تکمےل سے ائےرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ، گلزا ر قائد ، فےصل کالونی، فضل ٹاون اور اس سے ملحقہ علاقوں مےں لوولٹےج اور ٹرپنگ کی شکاےات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ، مزےد براں غوری ٹاون مےں بھی بجلی ٹرپنگ شکاےات کے خاتمے کے لئے نئے فےڈر کے قےام کے لئے پروپوزل بنائی جارہی ہےں جس سے غوری ٹاون فےز ون، ٹو، تھری ، فور ، فائےو اور اردگرد کے علاقوں مےں بجلی کی مستحکم سپلائی کو ےقےنی بناےا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن