لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانیہ کے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار اینڈی مرے زخمی ہونے کی وجہ سے سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے ۔یو ایس اوپن میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے جو 28اگست سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکتا‘انجریز سے نجات پاکر میدان میں اتروں گا۔ ٹورنا منٹس نہ کھیلنے سے ان سے عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی چھن سکتی ہے اور ان کی جگہ سپین کے رافیل نڈال عالمی نمبر ایک بن سکتے ہیں ۔
اینڈی مرے زخمی ‘سنسناٹی اوپن سے باہر پہلی پوزیشن چھن جانے کا خطرہ
Aug 10, 2017