لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے نجم سیٹھی کے بلامقابلہ پی سی بی کا چیئرمین بننے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں دو الگ الگ قراردادیں جمع کرا دی ہیں۔ قراردادیں نبیلہ حاکم علی اور تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین ایسے شخص کو مقرر کرنا کرکٹ کا مستقبل داﺅ پر لگانے کے مترادف ہے۔ حکومت پاکستانی کسی ریٹائر اور نامور کھلاڑی کو چیئرمین مقرر کرے۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر نہ کیا جائے بلکہ کسی نامور پاکستانی کھلاڑی کو چیئر مین بنانا جائے تاکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھ سکے ۔ نجم سیٹھی متنازعہ شخصیت نجم سیھٹی کو کرکٹ بورڈ کا بلامقابلہ منتخب ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔، قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نجم سیٹھی کی بجائے کسی سابقہ کھلاڑی جو صادق اور امین ہو اسے لگایا جائے۔
نجم سیٹھی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں 2 قراردادیں جمع
Aug 10, 2017