پی سی بی مصباح، یونس، آفریدی کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد نہ کر سکا

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) شاہد آفریدی نے 25 مارچ دو ہزار سولہ، مصباح الحق اور یونس خان نے چودہ مئی دوہزار سترہ کو اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا لیکن اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ ان عظیم کھلاڑیوں کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد نہیں کر سکا دوسری طرف چار اگست کو قذافی سٹیڈیم میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے آخری دن گذارنے والے شہریارخان کے اعزاز الوداعی تقریب سولہ اگست کو قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے اعلی افسران بھی موجود ہونگے۔ سابق بورڈ چیف کو انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی جائیگی۔ نجم سیٹھی شہریارخان کے کردار اور انکے تین سالہ دور پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کا انعقاد فار اینڈ کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں کیا جائیگا۔ شہریار خان اپنے دور میں بھی مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے انعقاد کے بیانات دیتے کرکٹ بورڈ سے رخصت ہو گئے اور اب پی سی بی ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے تاہم عظیم کھلاڑیوں کے لیے شاندار الوداعی تقریب ابھی تک صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہے۔ یونس خان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات اچھے نہیں ہیں انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز مین ہونیوالی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ الوداعی میچ کے حوالے سے شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین تنازع رہا۔ 23اپریل کو نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی سے انکی الوداعی تقریب یا میچ کے حوالے سے ملاقات بھی کی تھی۔ انہوں نے بھی ایک شاندار اور پروقار تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...