لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد نیوکیمپس پنجاب یونیورسٹی میں کیا گیا۔ ایم پی اے فرزانہ بٹ مہمان خصوصی تھیں۔ یونیک ہائی سکول گارڈن ٹاون سے حمنہ سردار نے پہلی یونیک ہائی سکول مسلم ٹاون سے مناہل نے دوسری جبکہ شاہ تاج نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں رہیں۔ ایم پی اے فرزانہ بٹ نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں نے پاکستان کے حصول میں مردوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں حصہ لیا۔