لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام چیف منسٹر انٹر اکیڈمیز کرکٹ کپ میں شرکت کرنیوالی 8ٹیموں میں سے25کھلاڑیوںکا انتخاب کیا گیا ہے جو سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں میں سے سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے گی اور ان کو گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے کی تیاری کرائیں گے،نوجوان کرکٹرز کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ اکیڈمیز میں بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔، ظہیر عباس جیسے لیجنڈ ان نوجوانوںکو تربیت دے رہے ہیں، ظہیر عباس کی کاوشوں سے محدود عرصہ میں نوجوانوں نے بہت سیکھا ہے، اب ان پر فرض ہے کہ وہ محنت سے کھیلیں اور مستقبل میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔ منتخب کھلاڑیوں نے وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا،منتخب کھلاڑیوں کے نام یہ ہے، سیالکوٹ سٹالیئنز سے مومن وقار، عبداللہ شفیق ، شاہ زیب بھٹی، فیضان گھمن، ذاکراللہ، زاہد مغل ملتان ٹائیگرز سے عثمان شفیق، معین بختیار، دانش قریشی، اکرم خان، راولپنڈی سٹیگس سے ارسلان اختر، حارث شریف، عامر سہیل، نفیس اختر لاہور فالکنز سے زید عالم، رمیز مصطفی ، محمد الیاس، محمد سلیمان، اوسید امین راولپنڈی ریمز سے شہزاد عباسی، لاہور لائنز سے قمر عباس، سعد علی،کامران حیدر، علی خیام، زوہیب امانت شامل ہیں۔