راولاکوٹ( آن لائن)آزادکشمےر مےں بجلی کی پےدوار کے لےے شروع کردہ منصوبے پر بھارتی دھمکےوں کے بعد کام روک دےا گےا کام کرنے والے غےر ملکی واپس بھےج دئےے گئے درےائے پونچھ پر گل پور کے نام پر بننے والے اےک سو دو مےگا واٹ بجلی کے منصوبے مےں بھارت کی طرف سے متوقع دہشت گردی کے خطرہ کے باعث کام روک دےا گےا منصوبے پر کام کرنے والی کورےن کمپنی کے حفاظتی اقدامات کے باعث کمپنی کے اہلکاران کو واپس کورےا بھےج دےا گےا اس منصوبے کاپچپن فےصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کورےن عملے کی واپسی کے ساتھ سائےڈ پر کام کرنے والے غےر ملکےوں کو بھی وہاں سے منتقل کر دےا گےا۔ منصوبے کے چےف آپرےٹنگ آفےسر کو ڈپٹی کمشنر نے خط لکھ کر بھارت کے اس ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہی دی چےف آپرےٹنگ آفےسر سلطان احمد نے تصدےق کی پہلے بھی حملے کے خطرات تھے لےکن اب کی بار نوعےت مختلف ہونے سے کام روک دیا گےا۔ علاقے مےں سرچ مکمل ہونے کے بعد ہی کام دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمےر جب اجازت دے گی دوبارہ منصوبے پر کام شروع کروا دےا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی حکومت پاکستان نے بھی اس معاملے کو دفتر خارجہ سمےت دےگر اہم ترےن حلقوں سے ڈسکس کےا اور متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ہی اس بحران سے نجات لی جائےگی۔
روک دیا
آزادکشمےر: بجلی کی پےدوار کے لےے شروع کردہ منصوبے پر بھارتی دھمکےوں کے بعد کام روک دےا گےا
Aug 10, 2017