فرانس میں نامعلوم شخص نے گشت کرنے والے فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 6اہلکار زخمی

Aug 10, 2017

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں نامعلوم شخص نے گشت کرنے والے فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 6اہلکار زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے، 5گھنٹے بعدملزم پکڑا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ پتہ چلایا جائے گا کہ واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق تو نہیں۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فرانسیسیی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا یہ بزدلانہ فعل ہے۔پولیس نے واقعے کو بظاہر جان بوجھ کر حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد حملے آور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ پیرس پولیس کے ترجمان کے مطابق حکام مذکورہ گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تلاش کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا گاڑی نے واضح طور پر سپاہیوں کو نشانہ بنایا تا ہم اس کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔

فرانس/گاڑی

مزیدخبریں