لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحرےک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اےن اے 120سے نامزد امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سےکرٹری جہانگےر خان ترےن اور مرکزی سےکرٹری اطلاعات شفقت محمود بھی موجود تھے، ملاقات مےں ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے چیئرمین عمران خان کو الےکشن کمشن ڈاکٹر بابر اعوان کے ہمراہ دائر کردہ پٹےشن کے حوالے سے برےف کےا اور حلقہ اےن اے 120 مےں انتخابی مہم کے حوالے سے آگاہ کےا ، عمران خان نے ڈاکٹر ےاسمےن راشد کی ڈور ٹو ڈور مہم کو سراہا اور کہا کہ مےں جلد لاہور آﺅں گا اور حلقہ اےن اے 120 کے ورکر کنونشن سے خطاب کروں گا ، ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے ووٹ کیلئے گھر گھر دروازہ کھٹکٹاﺅں گی ،پارٹی کارکن حلقہ مےں دن رات کےمپےن مےں مصروف ہے۔ کےمپےن مےں عوام کی طرف سے بہت زبردست پزےرائی مل رہی ہے۔
عمران/ یاسمین راشد