سپریم کورٹ نے پی پی 4 میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مستردکر دی

Aug 10, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ضلع راولپنڈی کے حلقہ پی پی 4 میں الیکشن شیڈول کے مطابق 17ستمبر 2017ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی تاہم عدالت نے درخواست گزار ن لیگ کے رہنما شوکت عزیز بھٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے قرار دےا کہ شوکت عزیز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی۔ درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے حلقہ میں ضمنی انتخاب روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے شیڈول کو معطل کیا جائے، کامیابی کے نوٹیفکیشن کو تین سال بعد چیلنج کیا گیا۔ دوران سماعت جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد امیدوار کیخلاف ٹریبونل فیصلہ کر سکتا ہے، ایسے کاغذات نامزدگی چیلنج کی اجازت دی تو سلسلہ چل نکلے گا، اٹھائے گئے قانونی نکات پیچیدہ ہیں۔ عدالت نے ن لیگ کے رہنما شوکت عزیز بھٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلہ کیس کا فیصلہ ہونے پر کےا جائے گا، عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست پر تین رکنی بنچ فیصلہ کرسکتا ہے موجود دو رکنی بنچ کیس کی سماعت نہیں کرسکتا جبکہ شفاف ٹرائل کا تقاضہ ہے کہ دیگر فریقین کا موقف بھی سنا جائے، عدالت نے الیکشن کمیشن ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔
پی پی 4

مزیدخبریں