شرقپور، پسرور: اوباشوں کی خاتون اور طالبعلم سے زیادتی، ویڈیو بھی اَپ لوڈ کردی

Aug 10, 2017

شرقپور+ پسرور (نامہ نگاران) اوباشوں کی خاتون اور طالب علم سے زیادتی شرقپور سے نامہ نگار کے مطابق اوباشوں نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ موضع پھریانوالی کی زاہدہ پروین کو منیر احمد نے ورغلا کر فصل مکئی میں لے جا کر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پسرور سے نامہ نگار کے مطابق مسلم کالونی میں چاند وغیرہ 3 اوباشوں نے گھر سے دودھ لینے جانے والے 13 سالہ طالب علم طلحہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی۔ خاتون بچے کو زخمی حالت میں لے کر تھانہ سٹی پہنچی تو ایس ایچ او نے بچے کا طبی معائنہ کروانے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزمان دوبارہ طلحہ کے گھر آئے اور اسے باہر آکر ان کے ساتھ چلنے پر اصرار کیا جس پر طلحہ کی والدہ مقدس بی بی نے منت سماجت کرکے ملزموں کو وہاں سے جانے پر مجبور کردیا۔ دریں اثنا زیادتی کا شکار بچہ شدید نفسیاتی دباﺅ کا شکار ہے۔ بچے کی والدہ مقدس بی بی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،رکن صوبائی اسمبلی منور علی گل اورڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد سے حصول انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
زیادتی

مزیدخبریں