محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں کی کرپشن پر عدالت نیب پراسیکیوٹر پر برہم
کراچی (نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی اور دیگر ملزم عدالت کے پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں کرپشن سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ایما پر کی گئی۔آٹومیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعمیرات فنڈ میں کرپشن کی انکوائری کے دوران کرپشن کے ثبوت ملے۔ عدالت نے مسلسل کئی سماعتوں سے گواہ پیش نا کرنے پر نیب پراسیکیوٹر پر شدید اظہار برہمی کیا۔
محکمہ اطلاعات کرپشن