تہران (اے این این+اے ایف پی+بی بی سی) ایران کے صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کیلئے نامزد کابینہ کی حتمی منظوری کیلئے نو منتخب وزراءکے نام پارلیمنٹ(مجلس شوری)میں پیش کئے ہیں۔ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کابینہ اپنا کام شروع کردے گی۔ قریباً نصف نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔ ان میں وزیر دفاع سمیت دیگر کلیدی وزارتوں کے سربراہان شامل ہیں۔جواد ظریف نئی کابینہ میں بھی وزیرخارجہ ہیں جب کہ وزارت داخلہ کا قلم دان رحمان فضلی کو سپرد کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ بیجن زنکہ کو تیل اور محمود علوی کو انٹیلی جنس کی وزارت سونپی گئی ہے۔جنرل حسین دھقان کو وزیر دفاع اور جنرل امیر حاتمی القادم کو ان کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ جنرل امیر حاتمی القادم پاسداران انقلاب سے نہیں بلکہ فوج سے لیے گئے ہیں۔ ادھر روحانی نے 2خواتین معصومہ ابتکار اور لایہ جنیدی کو نائب صدر تعینات کر دیا ہے۔ صدارتی کابینہ میں کوئی سنی رکن پارلیمان شامل نہیں۔