اسلام آباد(قاضی بلال)الیکشن کمیشن میں تاحال تین ایسے بھی اراکین صوبائی اسمبلی ہیںجنہوںنے ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہیںکرائے ہیں اور ان کی رکنیت تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو پانچ کراچی سترہ سے خالد بن ولایت، پی ایس ایک سو گیارہ کراچی تیئس محمد کامران اور مخصوص نشست سے منتخب ہونے والی بلقیس مختار نے کی رکنیت ابھی تک معطل ہے۔ ان اراکین نے دوہزار پندرہ سولہ کے گوشوارے ابھی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ہیں۔
معطلی
تین ارکان سندھ اسمبلی کی معطلی کو ایک سال گزر گیا، سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے
Aug 10, 2017