کوئٹہ(صباح نیوز)سانحہ کوئٹہ کو ایک سال مکمل ہونے پر وکلا کی جانب سے ہڑتال اور یوم سوگ کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا ۔سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر ملتان بار کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت بدھ کوبھی اعلیٰ و ماتحت عدالتوں کے وکلا ہڑتال پر ر ہے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ضلع کچہری سمیت ماتحت عدالتوں میں بار رومز پر سیاہ پرچم لہراےئے گئے ۔وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی مکمل طور پر بند اور دور دور سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ کے شہدا ءکی پہلی برسی منائی گئی اس موقع پر ملک بھر میں وکلا نے یوم سوگ منایا ۔
وکلاءہڑتال