چارسدہ ‘خود کش بم دھماکے میں شہید پاک فوج کے اہلکار اختر علی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Aug 10, 2017

چارسدہ( نامہ نگار) دیر میں خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے تنگی چارسدہ کے رہائشی حوالدار اختر علی خان کو اُن کے آبائی گاؤں تنگی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سُپرد خاک کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق اختر علی خان ولد بوستان ساکن تنگی اختر آباد جو دیر میں خود کش بم دھماکے میں شہید ہو ا تھا کو اُن کے آبائی گاؤں تنگی میں سُپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت دیگر علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے اُن کے قبر پر سلامی دی ، شہید ہونے والے اختر علی نے اپنے پیچھے دوبیٹے اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑ ے۔

مزیدخبریں