مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی بڑی تعداد پہنچنے کے بعد غلاف کعبہ کا نچلا حصہ اوپر کھینچ لیا گیا۔غلاف کعبہ کو چاروں طرف سے دو میٹر بلند کرکے درزیوں کی ایک ٹیم نے سفید کاٹن سے سی دیا۔ اس تبدیلی کو حج سیزن کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ نو محرم کو جب تمام حجاج کرام عرفات پہنچ جائیں گے۔ اور مسجد الحرام میں مقامی لوگوں کی بہت قلیل تعداد موجود ہوگی۔ اس روز غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا جائے گا۔شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باجودہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کو اس لئے سمیٹنا جاتا ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے بعض عازمین غلاف کعبہ کے ٹکڑے کاٹ کر تبرک کے طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سے پہلے یہ تبدیلی یکم زی الحج کو کی جاتی تھی لیکن عازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ اقدام پندرہ روز پہلے ہی کرنا پڑا ہے۔
غلاف کعبہ چاروں جانب سے 2 میٹربلند کردیاگیا
Aug 10, 2017 | 12:10