کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ بھی میں روپے کے مقابلے میں ڈالر،یوروکی قیمت خرید،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ یوروکی خریداورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں35پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 124.25روپے سے گھٹ کر 123.90 روپے اور قیمت فروخت 124.35 روپے سے گھٹ کر 124.05 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میںمزیدایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید122.50روپے سے گھٹ کر121.50روپے اورقیمت فروخت 123.50روپے سے گھٹ کر 122.50روپے ہوگئی۔ جمعرات کوچینی یو آن کی قیمت خرید 18.00 روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔