ڈیم بناﺅ ، ملک بچاﺅ

Aug 10, 2018

ڈیم ہمارے ملک کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ ڈیم سے ہمارے بہت سے شعبے وابستہ ہیں۔ ڈیم کی تعمیر سے روزگار کی فراہمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، غربت میں کمی اور زرخیزی میں اضافہ، سیلاب کی تباہ کاریوں کی روک تھا، نہری نظام میں بہتری ، معاشی ترقی میں اضافہ، ڈیم کی تعمیر سے روشن پاکستان کی تعمیر پاکستان کے جو دریا بھارت سے نکلتے ہیں بھارت نے ان پر جگہ جگہ ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روک لیا ہے تاکہ پاکستان کا زرخیز علاقہ بنجر ہو جائے جب بارش زیادہ ہوتی ہیں تو یک دم پانی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے سیلاب آ جاتا ہے اور فضلیں تباہ ہو جاتی ہیں اگر ہماری حکومت پاکستان کالا باغ ڈیم بنا دے بجلی پیدا کی جائے تاکہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو پاکستان کے دو بڑے ڈیم (منگلا ڈیم،تربیلا ڈیم) جن سے ہماری توانائی اور لوڈشیڈنگ کی کمی پوری نہیں ہو رہی۔ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ اور توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈیم بنائے جائیں۔(فاطمہ سرفراز .... لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)

مزیدخبریں