لندن (اے ایف پی) برطانوی میوزیم نے عراق سے چرائے گئے نوادرات عراقی حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5000 سال پرانے نوادرات کی اصل جگہ کا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سراغ لگالیا ہے پولیس نے ان کو مئی 2003ء میں عراق میں لڑی گئی جنگ کے چند ماہ بعد لندن کے ایک ڈیلر سے برآمد کیا۔ اتفاق کی بات سے کہ یہ جنوبی عراق کے شہر تیلو سے ملنے والے کونز (Cones) سے ملتے جلتے ہیں جہاں برٹش میوزیم 2016ء سے عراق آرکیالوجسٹس کو ٹریننگ دے رہا ہے۔