پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں میڈیا پراپیگنڈا بند کرے: پرویز خٹک

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں میڈیا پارٹی میں گروپ بندی کے حوالے سے خبریں دینے سے اجتناب کرے، عمران خان 180 ووٹ لے کروزیراعظم منتخب ہونگے قومی اسمبلی میں عددی اکثریت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف میڈیا میں پی ٹی آئی کے گروپس بن رہے ہیں اور حقیقت ایسی نہیں۔ میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ بغیر سوچے سمجھے اور بغیر معلومات کیے ہوئے یہ پروپیگنڈا بند کر دے، محمود خان کو وزیراعلیٰ کے پی نامزد ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں وہ بہترین انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے نہ ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ہماری آٹھ نشستیں ایسی ہیں جہاں دوبارہ الیکشن ہوگا، ہماری اکثریت موجود ہے کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...