اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی میں180 اور پنجاب اسمبلی میں186 کا ہدف عبور کرلیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگراں حکومت کا کام ہے اجلاس13 اگست کو بلانے کی سمری بھیجی گئی ہے ہم حکومت سے اجلاس بلانے کے معاملے پر رابطے میں ہیں بنی گالہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان15 ،16 اور17 اگست کو وزارت عظمی کا حلف اٹھا سکتے ہیں ہمیں مکمل یقین ہے کہ وہ پہلے ہی رائونڈ میں وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے دوسرے رائونڈ کی ضرورت نہیں رہے گی لیکن وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کہاں رہیں گے اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہواقومی اسمبلی میں ہمیںبلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی حمائت حاصل ہے کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے شہر کیلئے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ آج سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو سندھ کے اندرون توجہ دینے کی ہدائت کی ہے اندرون سندھ خلاء پی ٹی آئی پر کرے گی۔
ہم نے قومی اسمبلی میں 180، پنجاب میں 186 کا ہدف عبور کرلیا، فواد چوہدری
Aug 10, 2018