اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر قومی اسمبلی کی نشست کو ترجیح دی ہے، مےاں شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی ہے، شہبازشریف این اے 132 اورپی پی 164 اور 165سے منتخب ہوئے تھے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے این اے 124 کی نشست چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز پی پی 146 کی صوبائی اسمبلی کی نشست رکھیں گے۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے مضبوط امیدوار ہیں۔
شہباز شریف/ صوبائی نشستیں
شہباز شریف نے دو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرا دی‘حمزہ شہباز نے این اے 124کی نشست چھوڑنے کی درخواست دیدی
Aug 10, 2018