گلگت (اے این این) سیکر ٹری منصوبہ بندی و تر قیا ت بابر امان بابرکی زیر صدار ت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے تر قیا تی منصوبو ں کی جا نچ پڑتال کے بعد منظور ی دے دی گئی ۔اس میٹنگ میں دیا مر کے تعلیمی منصوبوں کو تر جیحی بنیادوں پر منظوری دی گئی تاکہ تعلیم کی سہو لت ہر بچی کو گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا ئے ۔ میٹنگ میں بچیوں کے ستر (70)سکو لو ں کے قیام کی تر جیحی بنیا د پرمنظور ی دیدی گئی ۔جس میں 50 ہوم سکو ل ،داریل اور تا نگیر میں دس پرا ئمری سکو ل ،ملکش ، نیاٹ ،سینگال،شراٹ اور بو نر مینگا ل با لا اور داریل میں 5 بچیوں کی پرا ئمر ی سکو لز کا قیام عمل میں لا یا جائیگا۔ اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دیا مر میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ، اور محکمہ تعلیم کو حکم دیا گیا کہ ان سکو لو ں کا قیام بغیر کسی تا خیر کے عمل میں لایا جائے۔ دیامر بچیوں کے لئے 70سکو لوں کے قیام کی منظوری سے گمر اہ عنا صر کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ریا ست ہر صورت بچیوں کو تعلیم یافتہ بنا ئے گی تاکہ آئندہ آ نے والی نسلیں بہتر طور پر پروان چڑھ سکیں۔
70 سکول