مجولی (آئی این پی) بھارتی ریاست آسام کے جزیرہ پر ایک شخص نے عز م و ہمت کی مثال قائم کرتے ہو ئے 1360 ایکڑ رقبے کو شجر کاری کے ذریعے جنگل میں تبدیل کر دیا، جادیو نے یہاں پہلا پودا 1979 میں لگایا تھا، 40سال میں قائم کئے جانے والے جنگل کا مجموعی رقبہ نیویارک کے سینٹرل پارک سے بھی بڑا ہے، اس وقت جنگل میں بہت سے شیر، چیتے اور تقریباً 115ہاتھی بھی موجود ہیں۔