پشاور(صبا ح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی کا ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی زوجہ بشری بی بی کی جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا عدالت نوٹس لے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 35 بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور انتخاب جیتا۔
عمران/ سیتا وائٹ