اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر اور نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دراصل ایم کیو ایم کی گالم گلوچ اور غنڈہ گردی کی سیاست کا تسلسل ہے کراچی میں عجیب و غریب کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے تیور بدل گئے ہیں پی ٹی آئی، ایم کیوایم کی مافیا کے ساتھ کراچی میں نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ووٹ لوٹ کر پی ٹی آئی کی صورت میں ایک اور ایم کیوایم پیدا کی گئی ہے جسے عوام بخوبی جانتے ہیں اہلیان سندھ نے پی پی کو اسکی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے کر پھر منتخب کیا ہے جبکہ کراچی میں پی پی کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر پی ٹی آئی کو کھڑا کیا گیا ہے۔