اسلام آباد( وقائع نگار)سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ و سیکو رٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینٹ ہاوس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈی والا کے احکامات پرپارلیمنٹ لاجز کی 8غیر قانونی ٹک شاپس کو خا لی کروا لیا ہے،پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی 92 سابق پارلیمنٹیرنز کو نو ٹس جاری کر کے کمرے خا لی کرنے کے احکامات بھی دے دئیے گئے،33سابق پارلیمنٹیرنز نے رضا کارانہ طور پر کمرے خالی کر کے چابیاں لاجز کے سٹا ف کے حوالے کر دی ہیں،کمرے خا لی نہ کرنے والو ں کے خلاف آئیندہ چوبیس گھنٹو ں میںکاروائی کئے جانے کا امکان ہے،جمعرات کو سی ڈی اے کے ڈا ئر یکٹر سیکورٹی و انفو رسمنٹ فہیم بادشاہ نے سٹا ف ،
ضلعی انتظامیہ کے مجسٹر یٹ عبدالہادی اور علاقہ پولیس کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز میں قائم 8غیر قانو نی ٹک شاپس کے خلاف کا روائی کی ہے ، سی ڈی اے حکا م کے مطابق مذکو رہ کاروا ئی ڈپٹی چیئر مین سینٹ و سینٹ ہاوس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈی والا کے احکا مات پر کی گئی اور ان ٹک شاپس کو خالی کروا کے قبضہ سی ڈی اے حکام نے حا صل کر لیا ہے ،لاجز ذرائع کے مطابق جمعرات کو رات گئے تک 33سابق پارلیمنٹیرنز نے رضا کارانہ طور پر کمرے خالی کر کے چابیا ں لاجز کے حکام کے حوالے کر دی ہیں ،ذرائع کے مطابق آئیندہ 24گھنٹو ں میں 59کمرو ں کا قبضہ حا صل کرنے کے لئے حکام کی جانب سے آپر یشن کئے جانے کا امکان ہے۔
سی ڈی اے کی شعبہ انفورسمنت نے پارلیمنٹ لاجز کی 8غیر قانونی ٹک شاپس کوخالی کروالیا
Aug 10, 2018