اسلام آباد ہائیکورٹ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں آرمڈ فورسز کوٹہ کیس کی سماعت ملتوی

Aug 10, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں آرمڈ فورسز کے کوٹے سے متعلق کیس کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالتی کے استفسار پر بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن اور وزارت دفاع نے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کروایا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداروں کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ڈائریکٹر عنصر عزیز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون الرشید پیش ہوئے جبکہ وزارت دفاع کی جانب سے محمد نواز عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزیدخبریں