راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور نائب امیر ضلع سید عزیر حامدجماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کے روز لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی مجلس شوریٰ کا ایک خصوصی اجلاس 10 اگست بروز جمعتہ المبارک کو 10 بجے صبح منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد کی صدارت میں منعقد ہوگا۔