چیئرمین پی ٹی بی نجم سیٹھی کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ عمران خان کو پیش

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں خیام قیصر، نجم سیٹھی کے قریبی عزیز عون زیدی، نائلہ بھٹی اور عثمان واہلہ سمیت 20 افراد کے نام شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ بورڈ کی آڈٹ رپورٹ بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ ہے۔ رپورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف ایف بی ا ر اور دوسرے کیسسز کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین حلف برداری کے بعد پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں اور چیف فنانس افسر بدر منظور سمیت اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی کا امکان ہے۔پی سی بی چیئرمین پہلے ہی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں اگر عمران خان کسی اور کو لانا چاہتے ہیں تو اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی میں مصروف تحریک انصاف کے مختلف رہنما وقتا فوقتا یہ بیانات دے چکے ہیں کہ کھیلوں میں بہتری لانے کے لیے متعلقہ اداروں میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔2017 میں نجم سیٹھی کو دوسری بار کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 2014 میں بھی مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر فائز رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...