مفتی اختر رضا خان بریلوی کی علمی و دینی، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت ضلع راولپنڈی کے رہنمائوں مفتی فدا حسین رضوی اور سید ثاقب حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضور تاج الشریعہ مفتی اختر رضاقادری رحمت اللہ علیہ کے یہ تاج الشریعہ کی انٹرنیشنل علمی و عملی دینی اور روحانی خدمات کا صلہ ہے کہ آپ کے جنازہ میں 3کروڑ عوام و خواص نے شرکت کی حضور ر تاج الشریعہ حضرت امام احمد رضا خان کی تعلیمات کاپرتائو تھے آپ نے اعلیٰ حضرت کی غیرت عشق رسول کا تسلسل تا دم زیست برقرار رکھا حضور تاج ا لشریعہ اپنے خاندان کی حسین روایات کے کامل امین تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنت ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلبلیاقت باغ میںتاریخی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحضور تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان قادری بریلوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بریلی شریف انڈیا کی وفات حسرت پیات پر دیگر علماء کرام نے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل طور پر ان کی علمی و دینی، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،قبل ازیںتعزیتی ریفرنس زیر قیادت حجتہ الاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی اور زیر صدارت مفتی فدا حسین رضوری منعقد ہوا ۔ تعزیتی ریفرنس سے وسیم عباسی ، مفتی وقار صوفی ، حافظ محمد حسین ، علامہ اسحاق نوارانی ،مفتی سعید جلانی ، محمد اسحاق عباسی ، وسیم اکرام کیلانی ، پیر کامران ستی ، مفتی طارق نقشبدی ، سید مظہر شاہ، محمدنعیم عرفانی ، علامہ حمزہ شاہ ، سید تنویر شاہ ، مبارک عرفانی نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن