ساہیوال، ڈنگہ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان اور شادی شدہ خاتون کی خودکشی

ساہیوال/ ڈنگہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان اور شادی شدہ خاتون کی خودکشی۔ ساہیوال کے نواحی چک 79/5.L میں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ خادم حسین نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ محلہ شاہ تکیہ کی ’’ط‘‘ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ’’ط‘‘ کا خاوند رضوان احمد 2 لاکھ روپے قرض لے کر سعودی عرب گیا لیکن وہاں نوکری نہ ملنے کی وجہ سے واپس آ گیا۔ قرض خواہوں کے تقاضوں، گھریلو پریشانیوں سے ’’ط‘‘ نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء اور اہل محلہ کے بیانات لینے کے بعد ڈنگہ پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...