ہارجیت سیاسی کھیل کا حصہ، 35 ہزار سے زائد ووٹ ملنے پرمظفرگڑھ کے عوام کی شکر گزار ہوں : تہمینہ دستی

Aug 10, 2018

مظفرگڑھ( نامہ نگار ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 سے پی ٹی آئی کی امیدوار محترمہ تہمینہ دستی نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاسی اور انتخابی عمل کا حصہ ہے،اس لیے وہ اپنی انتخابی شکست سے مایوس اور دلبرداشتہ ہرگز نہیں ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ آخری روز کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں انتخابی رابطہ مہم کیلئے بہت کم وقت ملا اور وہ پورے حلقہ انتخاب کے مواضعات میں اپنی تمام تر کوشش کے باوجود بھی نہ پہنچ سکیں، مگر انہیں خوشی ہے کہ مظفرگڑھ کے باشعور ووٹران نے انہیں 35 ہزار سے زائد ووٹ دیکر انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی جس پر وہ اپنے تمام محسن ووٹران کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

مزیدخبریں